فرانس کے جین پیری لیکروکس اقوام متحدہ کے قیام امن کے شعبہ کے سربراہ نامزد،آئندہ ماہ عہدہ سنبھالیں گے

بدھ 15 فروری 2017 14:18

فرانس کے جین پیری لیکروکس اقوام متحدہ کے قیام امن کے شعبہ کے سربراہ ..
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹریز نے فرانس کے جین پیری لیکروکس کو عالمی ادارے کے قیام امن کے شعبہ کا سربراہ نامزد کر دیا۔وہ اس وقت فرانسیسی وزارت خارجہ میں اقوام متحدہ سے متعلقہ امور کے شعبہ کے ڈائریکٹر ہیں۔

(جاری ہے)

وہ چھ سال سے اس عہدے پر تعینات ہارف لاڈسوس کے سبکدوش ہونے پر آئندہ ماہ یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف حصوں میں اقوام متحدہ کے امن مشنز کے تحت تعینات فوجیوں کی طرف سے جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث ہونے کا انکشاف جین پیری لیکروکس کے لئے بڑا چیلنج ہو گا۔

متعلقہ عنوان :