بیت المقدس، یہودی شرپسندوںکا قبلہ اول پر دھائووں کا سلسلہ جاری

یہودی آباد کاروں کی فوج اور پولیس کی نگرانی مسجد اقصیٰ آمد، مذہبی رسومات کی ادائیگی، اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب

بدھ 15 فروری 2017 14:18

بیت المقدس، یہودی شرپسندوںکا قبلہ اول پر دھائووں کا سلسلہ جاری
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاوئوں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز110 یہودی آباد کار فوج اور پولیس کے سیکیورٹی دستوں کی نگرانی میں مراکشی دروازی(باب المغاربہ) سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق گذشتہ روز فوج کی وردیوں میں ملبوس 43 اہلکار بھی قبلہ اول میں گھومتے اور فلسطینی نمازیوں میں اشتعال پھیلاتے دکھائی دیئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے مسجد میں گھس کر مذہبی رسومات کی ادائی میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔ اس موقع پر یہودی عورتیں اور بچے بھی مسجد میں آئے جنہیں پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

یہودی آباد کاروں کے تازہ دھاوے ایک ایسے وقت میں مارے جا رہے ہیں جب اسرائیلی انتظامیہ نے یہودی آباد کاروں کے لیے دن میں دو بار مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دے رکھی ہے۔

یہودی شرپسند تین گھنٹے صبح اور تین گھنٹے شام کو مسلمانوں کے قبلہ اول میں داخل ہوکر مذہبی رسومات کی ادائی کی ا?ڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔مسجد اقصیٰ کے محافظوں نے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں داخل ہونے اور انہیں اشتعال انگیز اقدامات سے روکنے کی کوشش کی مگر قابض پولیس اور فوج نے فلسطینی محافظوں کو مسجد کے داخلی اور خارجی دروازوں سے دور ہٹا دیا۔ اس دوران مسجد میں نماز کیلئے آنیوالی فلسطینی خواتین اور مردوں کو بھی گھنٹوں باہر کھڑے رکھا گیا اور تلاشی کی ا?ڑ میں ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔ بعد ازاں انہیں قبلہ اول میں عبادت کے لیے داخل ہونے روک دیا۔

متعلقہ عنوان :