ایرانی صدر خلیجی ممالک کے پہلے دورے پر عمان کے دارلحکومت مسقط پہنچ گئے

حسن روحانی کی سلطان قابو س سے ملاقات،شام،یمن بحران اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا

بدھ 15 فروری 2017 14:15

ایرانی صدر خلیجی ممالک کے پہلے دورے پر عمان کے دارلحکومت مسقط پہنچ ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) ایران کے صدر حسن روحانی عمان (اومان) اور کویت کے دورے پر روانہ ہوگئے ۔ یہ بات ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے بتائی گئی ،2013ء میں برسرِاقتدار آنے کے بعد سے یہ اٴْن کا اِن خلیجی عرب ممالک کا پہلا دورہ ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ روحانی بدھ کو تہران سے مسقط پہنچے، جہاں انہوں نے عمان (اومان) کے فرمانروا سلطان قابوس سے ملاقات کی،ملاقات میں شام کی صورتحال سمیت خطے اوردیگر اہم امور زیر بحث آئے۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے یمن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :