پی ٹی آئی مستقبل کی لیڈر مریم نواز شریف کو ٹارگٹ کر رہی ہے ،ْسپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کریں گے ،ْطارق فضل چوہدری

بدھ 15 فروری 2017 14:09

پی ٹی آئی مستقبل کی لیڈر مریم نواز شریف کو ٹارگٹ کر رہی ہے ،ْسپریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) وزیرمملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہ اہے کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ (ن) کی مستقبل کی لیڈر مریم نواز شریف کو ٹارگٹ کر رہی ہے ،ْپاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کریں گے ،ْکمیشن بنانے کی استدعا ہماری طرف سے نہیں ،ْ کمیشن بھی گیا تو ہمیں اعتراض نہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالت کے اندر اور میڈیا کے سامنے مختلف بیانات دینا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ، بیانات تبدیل کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوا کرتے۔

انھوں نے کہا کہ عدالت آئین اور قانون کے مطابق حق اور سچ کا فیصلہ سنائے گی جسے ہم من وعن تسلیم کریں گے۔ عدالتی کارروائی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ آج عدالت میں لندن فلیٹ کی ملکیت کے حوالے سے ثبوت جمع کرادئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی لندن فلیٹ کے حوالے سے 2006 ء سے قبل کی تاریخوں کا ذکر کرتی ہے تو اس حوالے سے عدالت میں ثبوت بھی پیش کرنا چاہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) کی مستقبل کی لیڈر مریم نواز شریف سے خوفزدہ ہے اس لئے انہیں ٹارگٹ کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کے حوالے سے عدالت کو بتایا جاچکا ہے کہ وہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے زیر کفالت نہیں ہیں اور نہ ہی لندن فلیٹس کی ملکیت رکھتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کو شکست کا سامنا ہوگا اور آخر میں یہ بیان دیں گے کہ انہیں اخلاقی فتح حاصل ہوئی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ جوں جوں کیس آگے بڑھے گا ہم عدالت کو تمام مطلوبہ ثبوت پیش کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان ہم پر الزام تراشی کر رہے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں کرپشن اور احتساب کے نظام کا جائزہ لینے کو تیار نہیں۔انھوں نے کہا کہ عمران خان خود الیکشن کمیشن کے دائرہ کار کو چیلنج کرتے ہیں اور پارٹی کے لئے لندن اور کینیڈا سے آنے والی فنڈنگ،کرپشن اور منی ٹریل جمع کرانے کو تیار نہیں ہیں۔مائزہ حمید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی اراکین خود یہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ پارٹی فنڈز میں خورد برد ہوئی ہے۔