یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پانچویں کانووکیشن برائے سائوتھ ریجن کی پروقار تقریب (کل )ملتان کیمپس میں منعقد ہو گی

چانسلر/ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، طلبا و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی

بدھ 15 فروری 2017 13:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پانچویں کانووکیشن برائے سائوتھ ریجن کی پروقار تقریب کل ( جمعہ ) 17 فروری ملتان کیمپس میں منعقد ہو گی، جس میں چانسلر/ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر 2015ء اور 2016ء میں جامعہ سے فارغ التحصیل 28 ایم فل سکالرز سمیت مختلف پروگرامز کے 8 ہزار 206 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی جائیںگی، مہمان خصوصی چانسلر ملک محمد رفیق رجوانہ51 طلبہ و طالبات میں میڈل بھی تقسیم کریں گے۔

(جاری ہے)

کانووکیشن میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم، دیگر جامعات کے وائس چانسلرز، ایجوکیشن یونیورسٹی کے تمام کیمپسز کے پرنسپلز، ڈویژنز کے ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبرز، ماہرین تعلیم، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین بھی شرکت کریں گے۔ کانووکیشن کے سلسلہ میں ریہرسل آج ہوگی، جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم، رجسٹرار ڈاکٹر منظوم اختر، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عاشق حسین ڈوگر، جامعہ کے تمام کیمپسز اور ڈویژنز کے پرنسپلز و ڈائریکٹرز سمیت دیگر ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف اور طلباء کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔