کل جماعتی حریت کانفرنس اور دختران ملت کی آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کی گرفتاری کی شدید مذمت

بھارت گرفتاریوں اور قتل عام کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا‘ناہیدہ نسرین

بدھ 15 فروری 2017 12:38

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دختران ملت نے آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی پر زور دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کی گرفتاری بلاجواز اور غیر قانونی ہے اور دونوں خواتین کو بغیر کسی وجہ کے حبس بے جا میں رکھا گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر میں مارشل لاء جیسی صورتحال جاری ہے اور آئین وقانون عملاً معطل ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ علاقے میںبھارتی پولیس جس کو بھی چاہتی ہے، گرفتار کرلیتی ہے ۔اس دوران دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے بھی ایک بیان میںپارٹی کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھی صوفی فہمیدہ کی گرفتاری پر انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔انہوںنے کہا کہ بھارت گرفتاریوں اور قتل عام کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا اور جدوجہد آزادی کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی سربراہی میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :