پتوکی، کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں مالیت کی کپاس جل کر راکھ

بدھ 15 فروری 2017 11:37

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء)پتوکی میں ہلہ روڈ پر واقع کاٹن فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ جس سے 70 لاکھ روپے کی کپاس جل گئی۔

(جاری ہے)

آگ کے مقام پر پہنچنے والی مقامی فائر بریگیڈ کی گاڑی کا جنریٹر اسٹار ٹ نہ ہو سکا اور بھر پھولنگر، رینالہ خورد اور اوکاڑہ سے 1122 کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوانا پڑیں۔ جنہوں نے چار گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔ آگ کی شدت سے فیکٹری کی چھت بھی گر گئی۔ فیکٹری مالکان کے مطابق ایک فائر بریگیڈ ہونے کی وجہ سے سارا نقصان ہوا۔ اگر تین گاڑیاں وقت پر پہنچ جاتیں تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔