کنٹرول لائن پر شہید پاک فوج کے 3 اہلکاروں کی آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

آرمی چیف کی جانب سے شہید کی قبرپر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور سلامی دی گئی

بدھ 15 فروری 2017 11:03

کنٹرول لائن پر شہید پاک فوج کے 3 اہلکاروں کی آبائی علاقوں میں پورے ..
ہٹیاں/ لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) لائن آف کنٹرول پرگزشتہ روز بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے تینوں اہل کاروں کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کردی گئی۔

(جاری ہے)

شہید نائیک غلام رسول کی نماز جنازہ آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں کے گاوں نڑدجیاں میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اعلی فوجی و سول حکام اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، شہید کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، پاک فوج کے جوانوں نے سلامی دی ۔

شہید نائیک عبدالجبارجونیجو کی نماز جنازہ لاڑکانہ میں ان کے آبائی گاوں سیہڑمیں ادا کی گئی۔جس میں فوجی حکام کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، آرمی چیف کی جانب سے شہید کی قبرپر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور سلامی دی گئی۔لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے تیسرے فوجی اہل کار نائیک عمران ظفر کی گوجر خان میں تدفین کردی گئی،تینوں اہلکاروں کو پورے فوجی اعزازکے ساتھ لحد میں اتاراگیا۔

متعلقہ عنوان :