سپینی گینگ پرانی ٹویوٹا کو فراری اور لمبورگینی بنا کر فروخت کرنےلگا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 فروری 2017 23:54

سپینی گینگ  پرانی ٹویوٹا کو فراری اور لمبورگینی بنا کر فروخت کرنےلگا
سپین میں پولیس نے ایک ایسے گینگ کو پکڑا ہے جو پرانی ٹویوٹا کاروں کو  جعلی فراری اور لمبورگینی بنا کر فروخت کر رہا تھا۔
سپین کی  نیشنل پولیس نے ایک ورکشاپ سے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس ورکشاپ میں گاڑیوں میں تبدیلیاں کرنے کے بعد انہیں انٹر نیٹ پر فروخت کیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے پولیس کو وہ  بیج، سٹیکر، باڈی کٹ بھی ملی ہیں جو   جعلی گاڑیاں بنانے کےکام آتے تھے۔
پولیس کو ورکشاپ سے 14 گاڑیاں بھی ملی ہیں جو تبدیلی کے مختلف مراحل میں تھیں۔ ان میں سے 4 فراری گاڑیاں فروخت کے لیے تیار بھی تھیں۔
پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک جعلی گاڑی 40 ہزار یورو میں فروخت کی جا رہی ہے، جس کے بعد پولیس اس ورکشاپ تک پہنچ گئی۔