27سالہ عورت زمین کےہر ملک کی سیر کرنے والی پہلی کم عمر ترین شخصیت اور پہلی عورت بن گئی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 فروری 2017 23:53

کیسی ڈی پیکل افغانستان میں۔
کیسی ڈی پیکل افغانستان میں۔

27 سالہ عورت 18 ماہ میں زمین کے 196 ممالک کی سیر کرنےو الی سب سے کم عمر شخصیت اور پہلی عورت بن گئی۔
کیسی ڈی پیکل جولائی 2015 سے اب تک 193 خودمختار ممالک کے ساتھ ساتھ تائیوان، کوسوو اور فلسطین کی سیر بھی کر چکی ہے۔
ساری دنیا کی سیر کرنے میں کیسی کے 1لاکھ 98 ہزار ڈالر خرچ ہوئے اور اسے 280 پروازوں سے سفر کرنا پڑا۔
کیسی نے اپنی 25 ویں سالگرہ پر ساری دنیا کی سیر کا پروگرام بنایا اور اسے Expedition 196 کا نام دیا۔

(جاری ہے)

اس مہینے کے آخر میں کیسی یمن جائے گی، جس کے بعد اس کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا جائے گا۔
دنیا بھر کے اہم مقامات دیکھنے کے باوجود کیسی کا کہنا ہے کہ ساری دنیا کی سیر کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔
اپنے سفر کے دوران کیسی نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پیس تھرو ٹورازم اور سکال انٹرنیشنل کے امن سفیر کے طور پر کام کیا۔ اس کا کام یونیورسٹیوں میں سیاحت کے طلبا سے ذمہ دارانہ سیاحت اور معاشیات پر گفتگو کرنا تھا۔