لورالائی میں غیرقانونی ٹرانسفارمراتارنے پر کیسکوٹیم پرتشدد ،لائن سپرنٹنڈنٹ سمیت تین کیسکواہلکارزخمی

منگل 14 فروری 2017 23:20

کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی نادہندگان اوربجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران لورالائی میں ڈیرہ غازی خان روڈپر ایک غیر قانونی ٹرانسفارمر اتارنے کے دوران صارفین نے کیسکوٹیم پر تشدد کیا اور ٹرانسفارمر اتارنے پرمزاحمت کیا جس پر مشتعل صارفین نے ٹرانسفارمرزبردستی اپنے ہمراہ چھین کرلے گئے اورکیسکوٹیم کو زدوکوب کیاجس کے نتیجہ میں لائن سپرنٹنڈنٹ قسمت خان اورتین اہلکارزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کیسکو لورالائی ڈویژن نے واقعہ کی اطلاع اعلیٰ حکام تک پہنچادئیے تاکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جاسکے اور انہیں قرارواقعی سزادیاجاسکے۔