گرین پاکستان پروگرام شجر کاری مہم کے تحت اس سال بلوچستان میں پندرہ لاکھ پودے لگائے جائیں گے، درخت زمین کا زیور، درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،صوبائی مشیر عبیداللہ جان

منگل 14 فروری 2017 23:20

کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) صوبائی مشیر عبیداللہ جان نے کہاہے کہ گرین پاکستان پروگرام شجر کاری مہم کے تحت اس سال بلوچستان میں پندرہ لاکھ پودے لگائے جائیں گے درخت زمین کا زیور درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس سلسلے میں محکمہ جنگلات اور کمیونٹی کے دیگر افراد ملکر درختوں کا تحفظ کریں اورکم از کم پر گھر ،دفتر اور پبلک مقامات پر ایک ایک درخت لگائیں تاکہ ملک اورعلاقے سے آلودگی اور گیسوں کا خاتمہ کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر جنگلات حیوانات و ماحولیا ت عبید اللہ جان بابت لالہ نے ڈسڑکٹ فارسٹ آفس میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر پودا لگانے اور نرسر ی کا معائینہ کرنے کے موقع پرپارٹی کارکنوں اور محکمہ جنگلات کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسڑکٹ فارسٹ آفیسر لورالائی زبیرکدیزئی نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی نعمت جلا لزئی ، وائس چیئرمین سردار جعفر خان اوتمانخیل ، ضلعی زکوة چیئرمین داد خان علیزئی ، سابق چیئرمین نوراللہ اچکزئی ، کونسلر میر زاہد جلالزئی ، صاحب جا ن جلالزئی، عبدالغنی فدائی ، عالم جان حمزہ زئی ، چیئرمین نعمت شبوزئی ، اور حسن خان بھی موجود تھے صوبائی مشیر عبیداللہ جان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت مرکز سے تما م اختیارات صوبوں کو منتقل ہوچکے ہیں اور جنگلات کا محکمہ اور اس کے تما م اختیارات اب صوبوں کے پاس ہیںاس حوالے سے صوبائی حکومت محکمہ جنگلات کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مردم شماری آئینی اور جمہوری ضرورت ہے اس میں ہم کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ درست طریقے سے مردم شماری ہونے سے ماضی میں ہونے والی غلط مردم شماری کے نقصانات کا ازالہ ہوگا۔ صوبائی حکومت نے بلوچستان سے بے روزگاری ختم کرنے کا عہد کررکھا ہے اور انشااللہ بہت جلد پورے صوبے کے بے روزگاروں کو میرٹ پر روزگار دیا جائے گا اور اسی طرح صوبائی حکومت کی جانب سے کروڑورں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان کے عوام کے مسائل کابڑی حد تک خاتمہ ہو جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کے سامنے جوابداہ ہیں اورعوام ہمارا ہر وقت احتساب کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :