بحیثیت ایک سیاسی ورکر اور ڈپٹی میئر ہر سطح پر الف اعلان کے ساتھ تعاون کریں گے،کوئٹہ میں سائنسی اور ریاضی کے اسکولوں کی سطح پر بچوں کے لئے نمائشی پروگرام منعقد کریں گے،ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ

منگل 14 فروری 2017 23:20

کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ سیالف اعلان کے ریجنل کمپلین آرگنائزر سعداللہ بلوچ، الف اعلان کے ماہر تعلیم نذیر لہڑی، سید عامر شاہ نے ان کے آفس میٹروپولیٹن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سائنس اور ریاضی کی مجموعی صورتحال اور الف اعلان کے جاری کردہ "سائنس اور ریاضی کا حال والیم 1اور 2 "کے حوالے سے تفصیلاً گفتگو کی۔

گفتگو میں اس پہلو پر زور دیا گیا کہ سندھ میں سیٹ اور پنجاب میں مس پیک جیسے ادارے پرائمری سطح پراسسمنٹ رپورٹس جاری کرتے ہیں۔ اسی طرح ایک ادارہ بلوچستان میں بھی ہونا چاہیئے جو پرائمری سطح پر رپورٹ جاری کرے۔ چونکہ قومی سطح پر نیشنل ایجوکیشن تشخیصی سسٹم (NEAS) کے علاوہ بلوچستان میں ایسا کوئی ادارہ نہیں جو اس طرح کی رپورٹ شائع کرے۔

(جاری ہے)

الف اعلان عنقریب ایک روڈ میپ کی صورت میں سائنس اور ریاضی کے حوالے سے جوچاروں صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بنائے گی اور اس کی والیم 3رپورٹ شائع کرے گی۔

ڈپٹی میئر یونس بلوچ نے تعلیمی حوالے سے الف اعلان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ایک سیاسی ورکر اور ڈپٹی میئر ہر سطح پر الف اعلان کے ساتھ تعاون کریں گے اور کوئٹہ میں سائنسی اور ریاضی کے اسکولوں کی سطح پر بچوں کے لئے نمائشتی پروگرام منعقد کریں گے۔ الف اعلان کے وفد نے بھرپور تعاون کرنے پر ڈپٹی میئر یونس بلوچ کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :