عوام کی جان ومال کا تحفظ صوبائی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے اور اس کے لئے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں

چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کااجلاس سے خطاب

منگل 14 فروری 2017 23:20

کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر بالخصوص کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ صوبائی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے اور اس کے لئے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ کوئٹہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں کی نگرانی سخت کی جائے اور اہم مقامات پر بھی سیکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات اور گشت میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ اکبر حریفال، آئی جی پولیس احسن محبوب اور سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ چیف سیکریٹری بلوچستان نے بم ناکارہ بنانے والے شہید اہلکاروں کی جرأت وبہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں لاہور اور کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :