چین پاکستان اقتصادی راہداری پورے خطے کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا، اس میگا پروجیکٹ کے تحت 50بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری یقینی طور پر ہمیں ترقیاتی جمود سے باہر نکال دے گی،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کے دوسرے کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب
منگل 14 فروری 2017 23:20
(جاری ہے)
کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ سی پیک بلوچستان کے عوام کی دہلیز تک خوشحالی لانے، روزگار کے وسیع مواقعوں میں اضافہ، خدمات کے شعبے میں بہتری لانے اور تجارتی نقل وحمل میں ترقی کا باعث بنے گا۔
انہوں نے اس بات پر یقین کا اظہار کیا کہ اس منصوبے کو بار آور بنانے کے لئے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی میں لسبیلہ یونیورسٹی کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ مذکورہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ بلوچستان 700کلومیٹر طویل ساحلی پٹی پر واقع ہے اور ان ذخائر ووسائل سے مکمل استفادہ کرنے اور وسائل کو درست طریقے سے بروئے کار لانا ضروری ہے۔ اس ضمن میں لسبیلہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات ان وسائل ومعدنیات کو ملک وقوم کے بہترین مفاد میں بروئے کار لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فوڈ سیکیورٹی، موسمی تغیر، مسلسل خشک سالی، غربت اور کثرت آبادی جیسے چیلنجوں سے نبرد آزما ہیں ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے طلباء وطالبات اپنی اہلیت اور صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں۔ گورنر بلوچستان نے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں سے ایک کامیاب کانووکیشن کے انعقاد کو سراہا اور گریجویٹس کو ڈگری کے حصول پر مبارکباد دی۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ محنت، اعلیٰ اخلاقی اقدار، سچائی اور دیانتداری کے اصولوں پر کاربند رہ کر ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم کردار اداکریں۔ اس سے قبل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی دوست بلوچ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے یونیورسٹی کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں گورنر بلوچستان نے لسبیلہ یونیورسٹی کے 300 فارغ التحصیل گریجویٹس میں ڈگریاں جبکہ 13گریجویٹس میں گولڈ میڈل تقسیم کئے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.