سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کوئٹہ میں کشمیر ڈے کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد

منگل 14 فروری 2017 23:20

کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کوئٹہ میں کشمیر ڈے کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں لیڈیز انڈسٹریل ہوم کوئٹہ کی طالبات نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں تقریری مقابلہ، ملی نغمے، ٹیبلو اور فینسی ڈریس شو کا انعقاد کیا گیا تقریب کے اختتام پر تقریری مقابلے میں اول دوئم اور سوئم آنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے اور اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کوئٹہ کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔

متعلقہ عنوان :