پی ٹی وی اداکار عمرفاروق کی اہلیہ ،بیٹا اوربھتیجا بولان ندی میں ڈوب کرجاں بحق

منگل 14 فروری 2017 23:20

پی ٹی وی اداکار عمرفاروق کی اہلیہ ،بیٹا اوربھتیجا بولان ندی میں ڈوب ..
کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) پی ٹی وی ادکار عمرفاروق کی اہلیہ ،بیٹا اوربھتیجا بولان ندی میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق منگل کو بولان ندی میں نہاتے ہوئے پی ٹی وی ادرکار عمرفاروق کابیٹا اوربھتیجا ڈوب گئے اہلیہ بچانے کی کوشش میں ڈوب گئی اس طرح ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق ہوگئے واضح رہے کہ دوروز قبل بولان ندی میں نہاتے ہوئے قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے 2 نوجوان ڈوب کرجا ں بحق ہوگئے تھے ۔عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ بولان ندی میں نہاتے پرباپندی لگائے تاکہ قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔