وزیراعظم محمد نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر مستحق خواتین کو بلاتاخیرمالی امداد کی جائے گی، وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ورکن قومی اسمبلی ماروی میمن کی قلعہ سیف اللہ میں مستحق خواتین سے ملاقات

منگل 14 فروری 2017 23:20

کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ورکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے منگل کو قلعہ سیف اللہ کامختصردورہ کیا۔دورے کے دوران بی آئی ایس پی کے خواتین نے وفاقی وزیرمملکت کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرمملکت نے قلعہ سیف اللہ کی خواتین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کوفوری طورپرحل کیاجائے گاکیونکہ وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر مستحق خواتین کو بلاتاخیرمالی امداد کی جائے گی اس لئے میں خود ایک قلعہ سیف اللہ میں آکرآپ کے مسائل سن رہی ہوں اورانشاء اللہ آپ کے مسائل حل ہونگے ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے دوردارز علاقوں میں رہنے والے خواتین کوسروے میں شامل کیاجائے گاتاکہ مستحق خواتین سروے میں فائدہ اٹھاسکے۔