مسلم لیگ (ن) کے وفد کی مختلف ہسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت

حکومت کی جانب سے امدادی چیک تقسیم کیے

منگل 14 فروری 2017 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت میں سوموار کے روز خودکش دھماکے میں مختلف ہسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کے لئے مسلم لیگ (ن) کے وفد نے فرداً فرداً عیادت کے ساتھ ساتھ اُنہیں حکومت کی جانب سے امدادی چیک تقسیم کیے۔ معمولی زخمیوں کے لئے 3لاکھ جبکہ شدید زخمیوں کے لئے 6لاکھ فی کس کا چیک دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ زخمیوں کے علاج معالجہ اور کسی قسم کی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

گنگا رام ہسپتال میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے ساتھ صوبائی وزیر ایکسائز مجتبیٰ شجاع الرحمان، پرویز ملک نے زخمیوں کو امدادی چیک دیئے جبکہ سروسز ہسپتال میں زیرعلاج زخمیوں کو حکومت کی جانب سے امدادی چیک دینے والوں میں زعیم قادری، چوہدری شہباز احمد اور دیگر مسلم لیگی رہنما شامل ہے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :