صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی سر گنگا رام ہسپتال اور سروسز ہسپتا ل میں زخمیوں کی عیادت

منگل 14 فروری 2017 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت میں سوموار کے روز ہونے والے خودکش دھماکہ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی عیادت کے لئے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گزشتہ روز سر گنگا رام ہسپتال اور سروسز ہسپتا ل میں زخمیوں کی فرداً فرداً عیادت کی۔ اس موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے زخمیوں کے لئے صوبوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتالوں کے انتظامیہ کو مریضو ں کے علاج معالجہ کے حوالے سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی زخمی کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک بزدلانہ حرکت ہے۔ دہشت گردوں کو مذہب یا کسی ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہسپتالوں میں ہر طرح کی ادویات موجود ہیں زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہیں اٹھائی جائے گی۔ (سعید)