لاہور، کیپٹن (ر) سید مبین احمد، زاہد گوندل سمیت 6 پولیس افسران و اہلکاران کی نماز جناز ہ ادا

منگل 14 فروری 2017 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت میں سوموار کے روز فیصل چوک میں خودکش حملے کے نتیجہ میں ڈی آئی جی چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید مبین احمد، ایس ایس پی آپریشنز زاہد گوندل سمیت 6 پولیس افسران و اہلکاران کی نماز جنازہ گزشتہ روز بیدیاں روڈ پر واقع ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

فورس کے شہداء کی میتوں کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر پورے اعزاز کے ساتھ اُن کے علاقوں میں روانہ کردیا گیا۔ نماز جنازہ کے موقع پر پولیس کے اعلیٰ افسران اور اعلیٰ سیاسی شخصیت شریک ہوئیں۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :