پرویز مشرف کا کرپشن میں ملوث کرکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ہمدردیاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہیں،سابق صدر

منگل 14 فروری 2017 23:00

پرویز مشرف کا کرپشن میں ملوث کرکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2017ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کرپشن میں ملوث کرکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں ان کی ہمدردیاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران پرویز مشرف نے کہا کہ کرپشن میں ملوث کرکٹرز پر پابندی لگانی چاہئے،ان کی وجہ سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہیں،سرفراز ایک کامیاب کپتان ثابت ہوگا۔