کرنل شیر انٹر چینج کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ، امریکن نیشنل پاکستانی نژاد طالبہ جاں بحق

منگل 14 فروری 2017 23:00

نوشہرہ۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) پشاور اسلام آباد موٹر وے کرنل شیر انٹر چینج کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ، کار میں سوار جواں سالہ امریکن نیشنل پاکستانی نژاد طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ پاک فوج کے لیفٹنٹ اور اعلی فوجی افسر کے بیٹے زخمی ہوگئے۔ مصری بانڈہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

جاں بحق ہونے والی طالبہ پاک فوج کے اعلی افیسر کی بھتیجی تھی۔ جبکہ بدقسمت طالبہ کے والدین امریکہ میں مقیم ہیں۔ طالبہ اسلام آباد میں ایک نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔ تفصیلات کے مطابق مصری بانڈہ پولیس نے موٹر وے پولیس کے پیٹرولنگ افیسر سب انسپکٹرعمراز علی خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا۔ جس میں موٹر وے پولیس نے تحریر کیا کہ اسلام آباد سے موٹر کار نمبر 2800/LXV لاہور برنگ سفید ہنڈا کار تیز رفتارکے عالم میں پشاور جارہی تھی کہ مرہٹی بانڈہ کے حدود میں موٹر وے پر کرنل شیر انٹرچینج پر کچھ فاصلے پر نوشہرہ کی حدود میں کار اچانک الٹ گئی۔

(جاری ہے)

اور قلہ بازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری۔ جس کے نتیجے میں مسماة امریکن نیشنل پاکستانی نژان اکیس سالہ ردھا مہرین گل دختر ظہور احمد گل ساکن بٹ گرام بٹ خیلہ اسلامیہ کالج پشاور ہاوس نمبر16 موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ ڈرائیور حمزہ جاوید ولدمحمد جاوید ساکن اسلام آباد E8 سیکٹرنیول کمپلکس اور پاک فوج لیفٹنٹ محمد حسن الیاس ولد محمد الیاس ساکن گجرانوالہ زخمی ہوگے جن کوفوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال شاہ منصور صوابی پہنچایاگیا اور گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔

موٹر وے پولیس کے مطابق لڑکی سے امریکی شناختی اور پاسپورٹ سمیت دیگر کاغذات بھی ملے ہیں۔ حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور بے احتیاطی کی وجہ سے پیش ایا حمزہ جاوید نے بتایا کہ وہ نیوی میں بڑے افیسر کے بیٹے ہیں۔ اور ان کی ردھا مہرین گل سے دوستی تھی وہ ان کی کزن کے ساتھ اسلام آباد میں ایک نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔ وہاں سے ہم تینوں کار میں نکلے اور لیفنٹ حسن الیاس نے پہلے ڈائیو کے دو ٹکٹس لیے مگر بعد میں ہم نے فیصلہ بد ل دیا ۔

اور پھر موٹر کار میں اسلام آبا د سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئے اور ہمیں پشاور آفیسر میس جانا تھا۔ کہ راستے میں حادثے کا شکا رہوگئے واضح رہے ردھا مہرین گل ریٹائرڈ ایئر مارشل افتخار احمد کی بھتیجی ہیں اور اس کے والد ظہور حمد گل اور پوری فیملی امریکہ میں مقیم ہیں اور وہ امریکی شہری ہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہے۔ ائیر مارشل افتخار احمد اپنے دو بیٹوں جو کہ پاک فوج میں کرنل اور میجر کی پوسٹ پر ہیں صوابی ہسپتال پہنچے اور انھوں نے ردھا مہرین گل کی میت وصول کی ۔

جبکہ لیفٹنٹ محمد حسن الیاس کو پاک فوج کے اعلی حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا اوراس کوسی ایم ایچ منتقل کردیا۔ اوراس واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات شروع کردی مصری بانڈہ تھانہ کے ایس ایچ اوحنیف خان کے مطابق انھوںنے نیوی کے اعلی افیسر کے بیٹے حمزہ جاوید ولد محمد جاوید کو حراست میں لے لیا اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔