کرک،بجلی کے پل سے ٹکرانے کے باعث دوموٹرسائیکل سوارجاں بحق

منگل 14 فروری 2017 23:00

کرک۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) محمد ذیشان ولد میر قد آیاز اور شاہ زیب انجم ولد نقیب اللہ موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہوگیا گزشتہ روز دو بجے کے قریب ذیشان او ر شاہ زیب موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل بے قابو ہو کر رجب خیل قبرستان کے قریب بجلی کے پول سے ٹکرا گیا، مقامی افراد نے شدید زخمی حالت میں محمد ذیشان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جبکہ شاہ زیب انجم کو ڈاکٹررضوان پرائیوٹ کلینک پہنچا یا جہاں وہ دونوں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دونوں کلاس فیلو تھے، اور کلاس دہم کے طالب علم تھے۔

متعلقہ عنوان :