کرک پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی،اشتہاری اصفر عالم پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک، یار جان سمیت کئی منشیات فروش گرفتار

منگل 14 فروری 2017 23:00

کرک۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) کرک پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری سرچ آپریشن کے ایک ماہ کے دوران 74خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار کرلئے،اسی طرح بدنام زمانہ مجرم اشتہاری اصفر عالم ولدِ محمد نعیم پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک اور مشہور بدنام زمانہ منشیات ، عصمت فروش یار جان سمیت کئی منشیات فروش گرفتارکئے گئے،23.665کلوگرام چرس اور بھاری مقدار میںمختلف بور کا اسلحہ وایمونیشن برآمد کرلیاگیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او کرک میاں نصیب جان کے خصوصی ہدایات پر پشاور سے تاوان کیلئے اغواء ہونے والے بچے سہیل طفیل ولد عین اللہ کودوران سرچ آپریشن علاقہ تخت نصرتی سے باحفاظت بازیاب کرکے ملزمان عالمگیر ولدرضا خان ، شاہد اللہ ولدگل زرین ساکنان کریڈھنڈ، فیصل ولدگل رائیس سکنہ امبیری کلہ کو گرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچایا۔

(جاری ہے)

خطرناک مجرم اشتہاری اصفر عالم ولدِ محمد نعیم سکنہ گنڈیری جس پر تخت نصرتی بازار میں دو افراد کے قتل ، ایک کو زخمی کرنے اور دہشتگردی کے مقدمات درج تھے،جو ضلع کرک کے سرحدی علاقہ ڈومیل میں پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ، مشہور بھتہ خور عمر فیاض عرف پی نک ولدممتاز خان سکنہ ڈھڑاکی بانڈہ کو لتمبر سے گرفتار کیاگیا۔جبکہ چھٹی پر آئے ہوئے 2آرمی اہلکاروں کو کامران شہید چوک کے قریب لوٹنے والے ملزمان زاہد الرحمن ولد میر شجم سکنہ سرٹ خیل ، سمیع اللہ ولدجمرازدین سکنہ غندی میرخانخیل گرفتار مال مسروقہ برآمد کرکے ملزمان سے تفتیش شروع کردی۔

اس کے علاوہ کرک پولیس کا جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف ایک ماہ سے جاری سرچ آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے 74مجرمان اشتہاری جو کرک پولیس کو قتل ، اقدام قتل ، اغوائیگی خواتین کو ہراساں کرنے اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب تھے جن کو گرفتار کرکے جیل کے سلاخوں کے پیچھے دکھیل دیا۔ور مشہور بدنام زمانہ منشیات ، عصمت فروش یار جان سمیت کئی منشیات فروش گرفتار ، منشیات فروشوں کے قبضہ سے 23.665کلوگرام چرس ، 50گرام افیون برآمد کرکے ملزمان پابند سلاسل کئے گئے۔

کرک پولیس کی دیگر کاروائیوں کے دوران درجنوں منشیات کے عادی افراد ، اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوںسے مختلف بور کی 5بندوقیں ،4رائفل ،6کلاشنکوف ،27پستول اور 984کارتوس قبضہ پولیس کرکے ملزمان گرفتار کئے گئے۔ اس سلسلے میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ اور ضلع کرک میںمستقل اور پائیدار امن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :