مردان،لاہوردھماکے کیخلاف کیمسٹ اینڈڈرگ ایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی

منگل 14 فروری 2017 23:00

مردان۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) کمیسٹ اینڈڈرگٹس ایسوسی ایشن نے لاہور دھماکے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اورمختلف شاہراہوں پر مارچ کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ منعقد کیا ریلی کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان باچا، چیمبر کے صدر سجاد خان کمیسٹ برادری کے رہنماؤں حاجی شیرعلی اورپرویز بابووغیرہ کررہے تھے ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر مذمتی نعرے درج تھے اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے درج بالا قائدین نے پنجاب اسمبلی کی طرف سے ڈرگ بل کو مستردکردیااور کہاکہ مردان کی کمیسٹ برادری پنجاب کی کمسیٹوں کے ساتھ ہے اور مطالبے کے حل کے لئے ان کے شانہ بشانہ لڑیں گے انہوںنے دھماکے میں شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی مانگی ۔