چارسدہ،حسا س ادارے کے اہلکار وں کے روپ میں جعل سازوں نے تاجر کو لوٹ لیا

منگل 14 فروری 2017 23:00

چارسدہ۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء)چارسدہ شہر میں حسا س ادارے کے اہلکار وں کے روپ میں جعل سازوں نے تاجر کو لوٹ لیا۔ چارسدہ کے تاجر خانزیب نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ موبائل سپیر پارٹس کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تنگی روڈ پر آلٹو موٹر کار زیر نمبر 596میں بیٹھے دو افراد نے اشارے بلایا اور خود کو حساس ادارے کے اہلکار ظاہرکے اپنے ساتھ موٹر کار میں بٹھا دیا ۔

اس دوران ملزمان نے ان سے 17ہزار روپے نقدی اور کاعذات لئے اور گاڑی میں بٹھا کر پورے بازار کا چکر لگوایا ۔ بعد ازاں ملزمان نے ان کو گاڑی سے اتار کر کسی ضمانتی کو پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ جب وہ گاڑی سے اترے تو ملزمان گاڑی بھگا کر چلے گئے ۔ انہوں نے آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی پی او چارسدہ سے اس حوالے سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔