چارسدہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے چار سینئر میڈیکل آفیسر کا تبادلہ

منگل 14 فروری 2017 23:00

چارسدہ۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) چارسدہ کے 20لاکھ آبادی کے لئے قائم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ سے حال ہی میںماہر ڈاکٹروں کے پوسٹوں پر کا م کرنے والے چار سینئر میڈیکل آفیسر کا تبادلہ کیا گیا ہے جس پر عوامی اور سیاسی خلقوں کی طر ف سے بھر پور احتجاج کیا جا رہا ہے اور تبادلے رکوانے کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی نے بھی گزشتہ روز بھر پور احتجاج کیا جبکہ جماعت اسلامی یوتھ نے گزشتہ روز اس حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کرکے ایمرجنسی کو تالے لگا دئیے تھے جبکہ آج 2بجے دوبارہ ایک بڑے احتجاج کی کال دی ہے ۔

دوسری طرف انتظامیہ بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے اور پہلے مرحلے میں گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر فرحت ناصر کا تبادلہ رکوا دیا گیا ہے جبکہ باقی تین ڈاکٹروں کے تبادلے رکوانے کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈاکٹروں کی کمی پورا کرنے کیلئے انتظامیہ نے صوبائی حکومت کو درخواست کی ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں 15سینئر میڈیکل آفیسر ز کی آسامیاں خالی ہیں جن کی کمی پورا کرکے انہی پوسٹوں پر چھ سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے جس کیلئے حکومت کو اضافی فنڈز مختص کرنے ہو نگے اور نہ ہی حکومت مالی دبائو کا شکا ر ہو گی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کو کیٹگری Aکا درجہ ملنے کے باوجود ہسپتال میں صحت کے ناکافی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے عوام کافی پریشان ہیں۔