اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ کی تنظیم نو مکمل ہو گئی،شہزاد خان ناظم منتخب

منگل 14 فروری 2017 23:00

چارسدہ۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) چارسدہ میں طلبہ تنظیم ا سلامی جمعیت طلبہ نے ضلع چارسدہ کیلئے کابینہ منتخب کرنے کا عمل مکمل کر لیا ہے ۔ ایم فل کے سٹوڈنٹ شہزاد خان ناظم ، نسیم اللہ شاہین کوجنرل سیکرٹری، محمد اشفاق شاہین کو صدر بزم شاہین، نوید خان عمرزئی کو ناظم علاقہ عمرزئی اور رحمان گل کو ناظم علاقہ سٹی جبکہ میڈیا کیلئے پیر عمیر اور چارسدہ کالج کیلئے نسیم الرحمن ناظم منتخب کئے گئے ۔

(جاری ہے)

نو منتخب کے ناظم شہزادخان نے کابینہ کے ساتھ پہلے نشست کے بعد سالانہ منصوبہ بندی کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال چارسدہ کے کالجوں میں بڑی تعداد میں طلبہ کیلئے ٹیلنٹ ایوارڈ شوز، بک فیئرز، اور فیسٹیولز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی اور صوبائی سطح پر جمعیت کی طرف سے بھرپور کوشش کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ایسے نوجوان نسل کی تیاری ہے جو مستقبل میں مسلمانوںاور پاکستان کیلئے حقیقی معنوں میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ رکھتے ہو۔ اس سلسلے میں چارسدہ کے رہائشی اور تعلیمی اداروں میں اس سال بڑی تعداد میں سٹڈی سرکلز، درس قرآن اور ٹریننگز ورکشاپوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :