گورنراقبال ظفرجھگڑاسے رکن قومی اسمبلی بسم اللہ خان کی ملاقات

منگل 14 فروری 2017 23:00

پشاور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) باجوڑایجنسی سے قومی اسمبلی کے رکن حاجی بسم اللہ خان نے منگل کے روز گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑاسے گورنر ہاوس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیر گورنر کے پاس رہے اوراپنے علاقے کے مسائل ومشکلات سے گورنر کو آگاہ کیا اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :