پاکستان کرکٹ بور ڈ کے زیر انتظام عبد الحفیظ کاردار سکول کرکٹ چیمپئن شپ آج سے ملک بھر کے مختلف وینیوز پر شروع ہوگی

منگل 14 فروری 2017 22:50

لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) پاکستان کرکٹ بور ڈ کے زیر انتظام عبد الحفیظ کاردار سکول کرکٹ چیمپئن شپ 15فروری سے ملک بھر کے مختلف وینیوز پر شروع ہوگی ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ملک کے 16مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا جن میں لاہور ،پشاور ،کراچی ،اسلام آباد ،راولپنڈی ،کوئٹہ ،حیدر آباد ،لاڑکانہ ،ڈیرہ مراد جمالی ،بنو ملتان ،بہالپور ،فیصل آباد ،سیالکوٹ ،میر پور اور ایبٹ آباد شامل ہیں ۔

چیمپن شپ کے پہلے مرحلے میں لاہور کے 17سکولوں کی ٹیموں کو چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔16مختلف شہروں میں چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے بعد اس کا دائرہ ریجنل اور پھر صوبائی سطح تک پھیلا دیا جائے گا ۔امید کی جارہی ہے کہ چیمپئن شپ میں 600سکول اور دس ہزار بچے حصہ لیں گے ۔