سپریم کورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز کو نااہل قراردینے کیلئے دائر نظر ثانی کی درخواست خارج کر دی
منگل 14 فروری 2017 23:19
(جاری ہے)
الیکشن ٹربیونل نے رولز 76-Aکے تحت سوموٹو کی جوریڈکشن استعمال کرکے اپنی حد سے تجاوزکیا ہے ، فاضل وکیل نے بتایاکہ میرے موکل پر الزام تھا کہ انہوں نے اثاثہ جات کی تفصیلات کاغذات نامزدگی میں چھپائی ہیں، اور جو اراضی فروخت کی اس پر ٹیکس ادا نہیں کیا گیا،بنک سے 877ملین قرضہ لیا گیا، چیچہ وطنی میں اراضی خرید کر اس پر پٹرول پمپ مارکیٹ بنائی جس کا ذکر نہیں کیا گیا ، اس طرح 39کنال دیگر اراضی کا بھی ذکر موجود نہیں ، انہوں نے موقف اپنایا کہ زرعی اراضی پر ٹیکس نہیں ہوتا اس لئے ٹیکس جمع نہیں کروایا ،چیچہ وطنی کی پراپرٹی اور 39کنال اراضی ان کے اپنے نام نہیں بلکہ ان کے بھائی اور بھابی کے نام تھی ،الیکشن ٹربیونل نے حدبندی کے لیئے 45کے بجائے 7دن کا وقت دیا۔
چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ عدالت میں معاملہ لمیٹیشن کا نہیں بلکہ اس جائیداد کا ہے جو آپ کے نام تھی جو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی گئی ، اب الیکشن ہوچکے عبوری الیکشن بھی ہوچکے اورنئے الیکشن ہونے والے ، اس لئے اب عدالت مستقبل کے لئے پیرامیٹر طے کرے گی ، ثمینہ خاور حیات، سمیرا ملک کی نظر ثانی اپیلوں میں بھی اسی طرح کے ایشو ہیں، سپریم کورٹ کی یہ ذمہ داری ہے کہ اگرکسی فیصلے میںکوئی آئینی سقم رہ گیا ہے تو اسے دور کیاجائے تاہم اس موقع پرعدالت نظرثانی کی اپیل خارج کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.