وزیراعظم ہر گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے کا خدشہ تھا: وزیر دفاع خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی منگل 14 فروری 2017 22:02

وزیراعظم ہر گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے کا خدشہ تھا: وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14فروری2017ء) وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پر گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے کا خدشہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے تشویش ناک انکشاف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم پر گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے کا خدشہ تھا۔ وزیراعظم نے گورنر ہاوس لاہور میں  ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی۔ تاہم حساس اداروں کی جانب سے انہیں بروقت مطلع کیا گیا ہے کہ دہشت گرد انہیں لاہور میں نشانہ بنا سکتے ہیں جس کے باعث وزیراعظم کا دورہ لاہور ملتوی کر دیا گیا۔