پشین قومی جرگہ کے مرکزی رہنماء سید قبیلے کے سربراہ سردار سید بدرالدین شاہ آغا کلی کوزشنغری میں سپردخاک

منگل 14 فروری 2017 23:09

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) پشین قومی جرگہ کے مرکزی رہنماء سید قبیلے کے سربراہ سردار سید بدرالدین شاہ آغا کو کلی کوزشنغری میں سپردخاک کیا گیا ۔ ان کی نماز جنازہ اور تجہیز وتدفین کے مراسم میں صوبائی وزراء سردار مصطفی خان ترین، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی،ایم پی اے سید لیاقت آغا ، پشین قومی جرگے کے رہنمائوں سید عبدالصمد عرف طور آغا ، سید مولوی حبیب اللہ آغا ، ملک امان اللہ لمڑ ، حاجی نعمت خاکسار، ملک محمد شاہ خان کاکڑ، ملک شاہجان خان کاکڑ، حافظ محمد ہمایوں صاحب ،سابق میجر رسالدار ملک در محمد خان ترین ، حاجی خدائیداد خان ترین ، سید علائوالدین آغاآف حرمزئی ، ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ خان روشان ،میئر سید شراف آغا، عبدالحق خان اور کونسلر احمد شاہ لالا، جے یو آئی کے ضلعی امیر مولوی کمال الدین ، سابق گورنر سید فضل آغا ، حاجی عبدالمنان ترین ، سپیشل مجسٹریٹ سید ہارون آغا ، ڈاکٹر نور الدین آغا، سید حاجی آغا جان آغا ، سید محب اللہ آغا، سید صبور آغا ڈی ایس پی نیب ، آغانواب شاہ سپیشل اسسٹنٹ وزیراعلیٰ ، انجمن تاجران کے سید تاج آغا ، علی محمد کلیوال ،نعمت ہیکلزئی، پیر شمس اللہ ، جلیل باچا ، این آئی او کے صدر سید خلیل آغا ، حاجی نبو آغا ، حاجی اسلم ترین ، حاجی اختر محمدڈائریکٹر فوڈ، سید قیوم آغا ( گڈز کمپنی )، پی پی پی کے رہنماء سید عبدالستار شاہ ، واحد آغا (فروٹ کمپنی) ، سید احسان آغا، یونس خان ترین ،تحصیلدار جلال آغا ، ایس ایس پی سید محمدعیسیٰ ، نجم الدین ایڈووکیٹ ، منظو ر احمد ایڈووکیٹ سمیت سینکڑوں علماء کرام ، سماجی قبائلی رہنمائوں سیاسی کارکنوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرباچا آغا کے صاحبزادے سید نجیر آغا نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید بدرالدین شاہ آغا کو ان کی قبائلی سماجی اور علاقائی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے قومی مشران اور سنجیدہ لوگوں کا ہمارے درمیان سے رخصت ہونے سے ہمارے معاشرے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے کیونکہ ایسے فہمیدہ لوگ جرگے اور مرکے کرکے عوام کے مسائل حل کرنے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اور تمام عوام کو ایسے عوامی لوگوں تک رسائی انتہائی آسان ہوتی ہے ۔شاہ صاحب نے زندگی بھر عوام کی قومی خدمت کی ہے ۔اور اب بھی قومی خدمت کے جذبے کو زندہ رکھ کر شاہ صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے اولاد اور اقرباء نے یہ ذمہ داری نبھانا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :