نادرا کی جانب سے سکھر ریجن کے مختلف علاقوں میں موبائیل وین بھیجنے کا شیڈول جاری

منگل 14 فروری 2017 23:04

نادرا کی جانب سے سکھر ریجن کے مختلف علاقوں میں موبائیل وین بھیجنے کا ..
سکھر۔ 14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) ریجنل ہیڈ آفس نادرا سکھر کی جانب سے سکھر ریجن کے مختلف اضلاع میںعوام کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے کے لئے 24فروری 2017تک موبائل وینز بھیجنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع سکھر میں این آر سی پنو عاقل میں 24 فروری2017 تک موبائل وین نمبر1 جبکہ این آر سی سکھر سٹی ضلع سکھر میں نادرا کی موبائل وین نمبر11 موجود رہیگی جبکہ مذکورہ بالا تاریخوں کے دوران موبائل وین نمبر13گھوٹکی ضلع کے این آر سی میرپور ماتھیلو میں موجود رہیگی ۔

اسی طرح خیر پور ضلع کے تعلقہ نارا ، ٹھر ی میرواہ اور فیض گنج کی یونین کونسلز میں 24 فروری2017 تک موبائل وین نمبر 19جبکہ تعلقہ گمبٹ، سوبھو ڈیرو اور کوٹ ڈیجی کی یونین کونسلز میں انہی تاریخوں میں موبائل وین نمبر 21-شناختی کارڈ بنانے کے عمل کو جاری رکھے گی ۔ اس سلسلے میں متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ بنوانے یا درستگی کے سلسلے میں دی گئی بالا تاریخوں پر موبائل ٹیموںسے رابطے میں رہیں۔

متعلقہ عنوان :