نوجوان پاکستان کااثاثہ و مستقبل ہیں‘پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جسے قدرت نے نہ صرف بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا وہیں نوجوانوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہمارے ملک کی کل آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے

گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی یوتھ پارلیمنٹ کے بانی و چیئر مین رضوان جعفر سے بات چیت

منگل 14 فروری 2017 23:02

نوجوان پاکستان کااثاثہ و مستقبل ہیں‘پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ اور مستقبل ہیں ‘پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جسے قدرت نے نہ صرف بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا وہیں نوجوانوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہمارے ملک کی کل آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان پڑھے لکھے ، ذہین اوربا صلاحیت ہیں ضرورت اس امر کی ہے ان نوجوانوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے،وہ منگل کوگورنر ہائوس میں یوتھ پارلیمنٹ کے بانی و چیئر مین رضوان جعفر سے ملاقات کررہے تھے، گورنر سندھ نے کہا کہ دور جدید میں سوچنے کا انداز بھی بدل گئے ہیں ہمیں ہمارے نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کام کرنا ہو گا حتیٰ کہ قانون سازی یا پالیسی مرتب کرتے ہوئے ہمیں ان نوجوانوں کی رائے کو بھی اہمیت دینا ہوگی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں آج اور آئندہ کے مسائل اور ان کے حل میں نوجوان ہی کلیدی کردار ادا کرینگے اس ضمن میں وفاقی و صوبائی حکومتیں ضروری اقدامات اٹھارہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ کے بانی و چیئر مین رضوان جعفر نے گورنر سندھ کو بتا یا کہ یو تھ پارلیمنٹ نوجوانوں کے لئے ایک مثبت سرگرمیوں کا حامل پلیٹ فارم ہے جہاں نوجوانوں کو زندگی کے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے اداروں کے حوالے سے آگاہی اور تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے۔