اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں ، دو دونوں کے دوران 12 گرفتار

منگل 14 فروری 2017 23:02

اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں ، دو دونوں کے دوران 12 گرفتار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر سٹی زون پولیس نے گزشتہ دو دونوں کے دوران اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 12 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے کہا کہ تمام افسران اشتہاری مجرمان کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کریں اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اس میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلام آباد نے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے زونل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی تھیں جس کی روشنی میں ایس پی سٹی زبیر احمد شیخ نے ڈی ایس پی سیکرٹریٹ، ڈی ایس پی آبپارہ اور ڈی ایس پی بہارہ کہو کی نگرانی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیموں نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 اشتہاری مجرمان کو گزشتہ دو دنوں میں گرفتار کر لیا ہے ۔

ان مجرمان میں اقدام قتل کے مقدمہ کا ایک مجرم، چیک ڈس آنر کے مقدمات کے پانچ مجرمان، برآمدگی عام کے مقدمہ میں ایک،ٹمپرڈ گاڑیوں کے مقدمات میں دومجرمان اشتہاری، کار چوری کے مقدمہ میں ایک مجرم اشتہاری، اغواء، زناء کے مقدمہ میں ایک مجرم اشتہاری اور متفرق مقدمہ میں ایک عدالتی مفرور شامل ہیں۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے سٹی زون کے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس مہم میں مزید تیزی لائی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے ۔