بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستان آرمی کے لانس نائیک عبد الجبار جونیجو کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

منگل 14 فروری 2017 23:00

بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستان آرمی کے لانس نائیک عبد الجبار ..
لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) دو روز قبل آزاد کشمیر کے چھمب سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستان آرمی کے لانس نائیک عبد الجبار جونیجو کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے سیہڑ اسٹیشن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پنوعاقل چھائونی کے برگیڈیئر نوشیروان، میجر سیف، فوجی افسران، شہید کے ورثا اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد شہید لانس نائیک جونیجو کی تدفین آبائی قبرستان قادن فقیر سیہڑ میں کی گئی جبکہ فوجی افسران کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گئیں اور فاتح خوانی کی گئی۔ تدفین کے موقع پر شہید اہلکاروں کو فوجی جوانوں کی جانب سے سلامی دی گئی۔ انہوں نے لواحقین میں بیواہ، ایک بیٹی اور تین بھائی چھوڑے ہیں۔ پنوعاقل چھائونی کے برگیڈیئر نوشیروان نے کہا کہ عبد الجبار نے ملک کی خاطر شہادت کا رتبہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے دشمنوں کو پیغام دیا ہے کہ ان شہادتوں سے ہمارے حوصلہ کم نہیں بلکہ بلند ہو رہے ہیں، ملک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہماری جانیں وطن عزیز کے لئے حاضر ہیں۔