وزیر اعظم محمد نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی کا ٹیلی فون، لاہور واقعہ پر اظہار افسوس کیا

منگل 14 فروری 2017 23:00

وزیر اعظم محمد نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی کا ٹیلی فون، لاہور واقعہ ..
اسلام آباد۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کو افغانستان کے صدر اشرف غنی نے منگل کو ٹیلی فون کیا اور لاہور میں دہشتگرد حملہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوںکا مشترکہ دشمن ہے اور اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

متعلقہ عنوان :