وزیر خزانہ اور مولانا فضل الرحمان کے درمیا ن ملاقات ، ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے انتخابی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق

منگل 14 فروری 2017 22:52

وزیر خزانہ  اور  مولانا فضل الرحمان کے درمیا ن ملاقات ، ملک میں جمہوری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے انتخابی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔منگل کو وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یہاں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمنٹ میں قانون سازی اور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ۔مولانا فضل الرحمان نے انتخابی اصلاحات کیلئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کاوشوں اور کردار کو سراہا ۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے انتخابی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔ (ار)