پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ فریال تالپور سے امتیاز شیخ کی ملاقات

منگل 14 فروری 2017 22:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور سے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ نے منگل کو ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔