وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملاقات،پارلیمنٹ میں قانون سازی کے عمل پر تبادلہ خیال

منگل 14 فروری 2017 21:12

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پارلیمنٹ میں قانون سازی کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مولانا فضل الرحمن نے انتخابی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی انتخابی اصلاحات لانے کے حوالہ سے کوششوں اور فیصلوں کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ یہ اصلاحات طویل عرصہ تک جاری رہیں گی تاکہ ملک میں انتخابی نظام کو بہتر اور انہیں مستحکم کیا جائے۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔