نیوز گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات 10روز میں مکمل کرلی جائے گی ‘ وفاقی حکومت کی یقین دہانی

منگل 14 فروری 2017 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو نیوز گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات 10روز میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کے روبرو . یہ یقین دہانی وفاقی حکومت کے وکلا ء نے نیوز گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران کرائی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل الیاس خان کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا ہے۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ نیوز گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ وفاقی حکومت کے وکلاء نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کمیٹی اپنی چھان بین 10 دنوں میں مکمل کرلے گی۔عدالت نے حکومتی یقین دہانی کے بعد درخواست پر مزید کارروائی 15مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :