لا ہور ہا ئی کورٹ، وفاقی حکومت کی نیوز گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات دس روز میں مکمل کرانے کی یقین دہانی

منگل 14 فروری 2017 19:48

لا ہور ہا ئی کورٹ، وفاقی حکومت کی نیوز گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات دس روز ..
لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نیوز گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات دس روز میں مکمل کرلی جائیں گی. یہ یقین دہانی وفاقی حکومت کے وکلا ء نے نیوز گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران کرائی. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے درخواست گزار وکیل الیاس خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا ہی. عدالتی احکامات پر وفاقی حکومت کے وکلاء نے آگاہ کیا کہ کمیٹی اپنی چھان بین 10 دنوں میں مکمل کرلے گی. سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ نیوز گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکومتی یقین دہانی کے بعد درخواست پر مزید کارروائی 15مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :