پانامہ نواز شریف کے گلے کا پھندا بن چکا ہے، فیصلہ آتے ہی نواز شریف حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائے گا ، قوم کو 36 سالوں سے بیوقوف بنانے والے کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے،جتنے مرضی فیتے کاٹ لیں عوام ان کے اصلی چہرے کو پہچان چکی ہے، انکا بھی فیتا کٹنے والا ہے اب نوا ز اینڈ کمپنی جدہ نہیں سیدھے جیل جائیں گے

پیپلزپارٹی کے ممتاز رہنما شجاع اللہ خان بارکزئی ایڈووکیٹ کی جنرل سیکرٹری پنجاب ندیم افضل چن سے ملاقات میں گفتگو

منگل 14 فروری 2017 19:35

پانامہ نواز شریف کے گلے کا پھندا بن چکا ہے، فیصلہ آتے ہی نواز شریف حکومت ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ممتاز رہنما و ممبر پنجاب کونسل شجاع اللہ خان بارکزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پانامہ کیس نواز شریف کے گلے کا پھندا بن چکا ہے فیصلہ آتے ہی نواز شریف حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائے گا ، قوم کو 36 سالوں سے بیوقوف بنانے والے نوازشریف کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے نوازشریف جتنے مرضی فیتے کاٹ لیں عوام ان کے اصلی چہرے کو پہچان چکی ہے کیونکہ اب ان کا بھی فیتا کٹنے ہی والا ہے اب نوا ز اینڈ کمپنی جدہ نہیں سیدھے جیل جائیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری پنجاب ندیم افضل چن سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نوا ز کے درباری اپنے نام نہاد قائد کے دفاع کے لیے جتنا مرضی جھوٹ بول لیں نوازشریف کو نہیں بچا سکیں گے، گزشتہ روز لاہور میں خودکش دھماکے میںاعلیٰ افسران سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار اور ان کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت دہشت گردوں کو نکیل ڈالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ حکمرانوں کو فیتے کاٹنے اور سڑکوں کے افتتاح سے وقت ملے تو عوام کیلئے کچھ کریں۔ صرف اور صرف کمیشن بنانا ان کا مشن ہے روزانہ فیصل آباد میں سینکڑوں ڈاکے معمول بن چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ملک کا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا ہم بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔