ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہونے والے چھٹا آل پنجاب اتفاق کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل شاہین کبڈی کلب نے گیلانی کبڈی کلب کو 39 کے مقابلہ میں 41 پوائنٹ سے شکست دے کر جیت لیا

منگل 14 فروری 2017 19:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہونے والے چھٹا آل پنجاب اتفاق کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل شاہین کبڈی کلب نے گیلانی کبڈی کلب کو 39 کے مقابلہ میں 41 پوائنٹ سے شکست دے کر جیت لیا تفصیل کے مطابق بندیشہ کبڈی کلب نے تیسری اور سعید گجر کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی پانچ روزہ ٹورنامنٹ میں 12 کبڈی کلبز نے شرکت کی ٹورنامنٹ ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلا گیا مہمان خصوصی ڈاکٹر نثار احمد جٹ MNA نے انعامات تقسیم کئے اول آنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے (1,00,000/- )دوئم پوزیشن پر ساٹھ ہزار (60,000/-) سوئم پوزیشن پر (30,000) تیس ہزار رو پے اور ٹرافیاں دی گئی۔

متعلقہ عنوان :