گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ڈرگ ترمیمی ایکٹ بل کی منظوری دے دی

صوبے میں نئے قانون کے خلاف میڈیکل اسٹورز، ادویات سازوں اور ڈسٹری بیوٹرز کی شٹر ڈان ہڑتال دوسرے روز بھی جاری گورنر پنجاب نے ڈرگ ایکٹ 2017ء پر دستخط کر کے جلتی پر تیل کا کام کیا ، حکومت پیچھے نہ ہٹی تو عدالت جائیں گے ، حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیںڈرتے ،سرپر کفن باندھ کر نکلے ہیں، آخری دم تک لڑیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لے کر کم ازکم عارضی ریلیف دیں ‘پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن چیئرمین بہزاد محمد اسحاق میو اور دیگر کی ہنگامی پر یس کانفر نس

منگل 14 فروری 2017 18:57

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ڈرگ ترمیمی ایکٹ بل کی منظوری دے دی
لاہور/ملتان/اسلام آباد/فیصل آباد /چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ڈرگ ترمیمی ایکٹ بل کی منظوری دے دی‘ صوبے میں نئے قانون کے خلاف میڈیکل اسٹورز، ادویات سازوں اور ڈسٹری بیوٹرز کی شٹر ڈان ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی جبکہ پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بہزاد محمد اسحاق میو نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے ڈرگ ایکٹ 2017ء پر دستخط کر کے جلتی پر تیل کا کام کیاہے، اگر حکومت پیچھے نہ ہٹی تو عدالت جائیں گے ، ہم حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیںڈرتے ،سرپر کفن باندھ کر نکلے ہیں، آخری دم تک لڑیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لے کر کم ازکم عارضی ریلیف دیں۔

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب نے منگل کے روز پنجاب اسمبلی میں منظور کئے گئے ڈرگ ایکٹ کے قانونی مسودے پر دستخط کردیئے ہیںدوسری جانب سانحہ مال روڈ کے باوجود پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کیخلاف پنجاب بھر میں کیمسٹ ایسوسی ایشن، ڈرگ ایسوسی ایشن اور فارماسوٹیکل کمپنیوں کی ہڑتال دوسرے روز جاری رہی جسکے باعث میڈیکل اسٹورز بند ہونے سے ادویات نایاب ہوگئیں ہیںاسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی کیمسٹ و ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اور فارما انڈسٹری نے شٹر ڈان ہڑتال کر رکھی ہے جب کہ فیصل آباد ،چینوٹ میں میڈیکل اسٹورز مالکان نے احتجاجی دھر نا دینے کا اعلان کردیا گوجرانوالہ ریجن میں میڈیکل اسٹورز دوسرے روز بھی نہ کھل سکے جب کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی تمام میڈیکل اسٹور بند ہیںجبکہ لاہور میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران محمد اسحا ق میو ‘میاں غلام مرتضیٰ ، نسیم چشتی،آصف جا وید ، بابر امین نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ 2017ء ء کے تحت ڈیڑھ ہزار قیمتی ادویات کی خریدو فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے جو کہ سراسر غیر آئینی و غیر قانونی ہے اور ہمیں کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت صرف چند مخصوص سرمایہ داروں اور مگر مچھوں کو فائدہ دینے کے لئے ہمارے میڈیکل سٹورز کے لائسنس معطل کر رہی ہے ،3کھرب کی مارکیٹ پر اپنے منظور نظر خاندانوں کا قبضہ کروانے کی سازش تیار کی جا رہی ہے لیکن ہم حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہر گز نہیں ڈرتے ، ہروقت اپنا کفن ساتھ لے کر پھرتے ہیں ،آخری دم تک لڑیںگے، دعوے سے کہتا ہوں کہ پو ری دنیا میں شیڈول جی کی پابندی کہیں نہیں ہے تو پھر حکومت ہم پر پابندی لگا کر کیوں لاکھوں خاندانوں کو بے روزگا رکرنا چاہتی ہے۔