ہزارہ کے عوام کی گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کچھ عرصہ سی این جی سٹیشن بند کئے گئے تھی ، شیخ آفتاب احمد

منگل 14 فروری 2017 18:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ہزارہ کے عوام کی گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کچھ عرصہ سی این جی سٹیشن بند کئے گئے تھے، اب یہ سی این جی سٹیشن چل رہے ہیں اور گھروں میں بھی گیس کی فراہمی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سردیوں میں گیس کا پریشر کم تھا جس کی وجہ سے گیس کی قلت تھی اور عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہزارہ میں کچھ عرصہ گیس سٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اب گھروں میں بھی گیس فراہم ہو رہی ہے اور سی این جی سٹیشنز بھی چل رہے ہیں۔ قبل ازیں سینیٹر اعظم خان سواتی نے ہزارہ ڈویژن میں 120 سی این جی سٹیشن بند ہونے سے عوام کو ہونے والی تکلیف کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ہزارہ کے عوام کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :