دہشتگردوں کوشکست دینےکےسواکوئی دوسراراستہ نہیں،وزیراعظم

نوازشریف کی لاہورکی سکیورٹی پرتفصیلی رپورٹ طلب،وزیراعظم کوسانحہ کی ابتدائی رپورٹ پیش،بڑے شہروں کی داخلی و خارجی سکیورٹی یقینی بنایاجائے،جبکہ پولیس کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے ٹریننگ دی جائے،وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ،سکیورٹی خلاء پرمتعلقہ حکام پربرہم بھی ہوئے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 فروری 2017 17:54

دہشتگردوں کوشکست دینےکےسواکوئی دوسراراستہ نہیں،وزیراعظم

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 فروری2017ء) : وزیراعظم محمدنوازشریف کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،جس میں خودکش دھماکے سے پیداہونیوالی صورتحال کاجائزہ لیاگیا،اجلاس میں وزیراعظم کوسانحہ لاہورسے متعلق ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی گئی،جبکہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے لاہورکی سکیورٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ شہریوں کی جان ومال کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے سکیورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔امن وامان پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،دہشتگردوں کوشکست دینے کے سواکوئی دوسراراستہ نہیں ہے۔پولیس کو کارکردگی بہتربنانے کیلئے ٹریننگ دی جائے۔

(جاری ہے)

بڑے شہروں کی داخلی و خارجی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کاخاتمہ اولین ترجیح ہے۔دہشتگردی کے واقعات کوہرصورت روکناہوگا۔شہریوں کاتحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے ہرطرح کے اقدامات اٹھارہے ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رکھی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنےو الے اداروں نے بے مثال قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، وزیردفاع خواجہ آصف،چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس سمیت اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے بعد وزیراعظم نوازشریف لاہورسے اسلام آبادروانہ ہوگئے۔
 

متعلقہ عنوان :