رانامشہود احمد خاںکا لاہور دہشت گردی واقعہ پر گہرے اظہارافسوس

دہشت گرد جان لیں بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے‘صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن

منگل 14 فروری 2017 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانامشہود احمد خاںنے لاہور دہشت گردی واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔رانا مشہود احمد خاں نے شہداء کے ورثا سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے اس واقعہ کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ معصوم جانوں کوبربریت کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد جان لیں بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔ پاکستانی عوام اور سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔صوبائی وزیر نے دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے کینال کالونی ، دھرم پورے کے بائیس سالہ رہائشی علی حسن عباس کے جنازے میں شرکت کی اور غمزدہ خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔